اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گھانا کےقاری نورحق یہودا نےایران کے ۳۳ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی سائڈ لائن پر خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران اپنی قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے ۲۰۰۷ء سے تلاوت اورحفظ قرآن کریم کا کام شروع کیا تھا۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس سے قبل انہوں نےماسکو اورخرطوم کے قرآنی مقابلوں میں شرکت کی ہوئی ہے اورایران کے قرآنی مقابلوں کا معیاربہت بلند ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی حکام اورعہدیدارقرآن کریم سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔
گھانا کے قاری نے ۲۰١۲ء میں ملائیشیا کے قرآنی مقابلوں میں شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے یہ انتہائی فخرکی بات ہ کہ میں نے ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کی ہے۔
نورحق یہودا نےمزید کہا ہے کہ ایران حقیقت میں ایک اسلامی ملک ہے اوراس کی عوام اسلام سے اچھی طرح آگاہ ہے اسی بنا پرقرآنی مقابلوں کا معیاربھی بہت بلند ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ ان قرآنی مقابلوں کا مقصد اورہدف پوزیشن اورمقام حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ان کا ایک اہم ہدف مسلمانوں کے درمیان اتحادووحدت قائم کرنا اورقرآن کریم پرتوجہ دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169